الریاض کی شاہراہ مقتول شاہی محافظ عبدالعزیز الفغم کے نام سے منسوب
سعودی عرب میں طویل عرصے تک شاہی خاندان کے مخلص محافظ کے طور پر خدمات انجام دینے والے مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کے اعتراف میں ان کی موت کے بعد انہیں منفرد اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ایک اہم شاہراہ کو میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے اپنے نائب شہزادہ محمد بن عبد الرحمن بن عبد العزیز کی جانب سے دارلحکومت کی ایک سڑک کو مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام کرنے کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ سڑک کا نام میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے نام پر رکھنے کا فیصلہ سعودی عرب کی قیادت اور وطن کے لیے مرحوم کی خدمات کا اعتراف ہے
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مقتول جنرل عبدالعزیز الفغم کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک سڑک کو ان کے نام موسوم کیا گیا ہے۔ یہ صرف ایک اعزاز ہے۔ انہیں سرکاری سطح پر مزید اعزازات بھی دیے جائیں گے۔
خیال ہے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے محافظ خاص میجر جنرل عبدالعزیز الفغم اپنے دوست کے گھر تھے جہاں ان کے ایک مشترکہ دوست نے کسی بات پر جھگڑا شروع کردیا۔ آخر کار اس نے انہیں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ ان کی موت کے بعد انہیں سرکاری سطح پر'شاہوں کا محافظ' کا لقب دیا گیا۔
-
سعودی شاہی خاندان کے دیرینہ محافظ میجر جنرل الفغم کون تھے؟
دو روز قبل جدہ میں ایک ذاتی نوعیت کے جھگڑے کے دوران مارے جانےوالے شاہی خاندان کے ...
مشرق وسطی -
شاہ سلمان کی مقتول جنرل الفغم کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار ہمدردی
کل سوموار کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دیرینہ محافظ ...
مشرق وسطی -
سعودی فرماں روا کے مقتول محافظ عبدالعزیز الفغم کی مقبول ترین تصویر
سعودی عرب کے فرماں رواؤں کے لیے ذاتی محافظ کے طور پر فرائض انجام دینے والے میجر ...
مشرق وسطی