سعودی عرب کی مشرقی افغانستان میں خود کش حملے کی شدید مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کابل حکومت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ صوبہ لغمان میں گذشتہ روز ہونے والے ایک خود کش حملے میں بچوں سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کے ایک سینیر حکومتی عہدیدار نے افغانستان میں تشدد ، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور انہیں مسترد کردیا۔

الریاض حکومت نے دہشت گردی کے واقعات سے متاثرہ شہریوں اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اورعوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں