خلیجی خواتین کھیلوں میں سعودی عرب کی شان دار کارکردگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویت میں منعقد ہونے والے چھٹے جی سی سی وومنز گیمز کے چھٹے ایڈیشن میں سعودی عرب کی خواتین کی خواتین ٹیموں نے نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں۔

سعودی ٹیم نے تلوار بازی کے "سیبر" مقابلے میں خواتین کھلاڑیوں حسناء الحماد، ربى المصری، شيخہ الدوسری اور فوزیہ الدوسری کی بدولت سونے کا تمغہ حاصل کیا جب کہ تلوار بازی کے "ایپے" مقابلے میں سعودی ٹیم نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ایپے مقابلے کے لیے سعودی ٹیم ندى عابد، اَريج عابد، فوزيہ الخيبری اور مشاعل الخیال پر مشتمل تھی۔

تائی کوانڈو کے مقابلوں میں سعودی عرب کی خواتین ٹیم تین تمغوں (چاندی کے دو اور کانسی کا ایک) کے حصول کے بعد وکٹری اسٹینڈ پر تیسری پوزیشن پر کھڑی ہوئی۔ ان مقابلوں میں ابرار بخاری اور دنیا ابو طالب نے چاندی کے جب کہ الجوہی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

ایونٹ میں سعودی وفد کی سربراہ شہزادی نوف بن خالد نے سعودی خواتین ٹیموں کی اس شان دار کامیابی پر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے باور کرایا کہ بین الاقوامی اور علاقائی مقابلوں میں سعودی عرب کے پرچم کو بلند کرنے کے لیے خواتین کی ٹیمیں مزید کامیابیوں کو یقنی بنائیں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں