الریاض میں یمنی فریقین میں امن معاہدہ اچھی شروعات ہے: ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یمن میں آئینی حکومت اور عدن کی عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی میزبانی میں معاہدہ یمنی بحران کے حل کے لیے اچھی شروعات ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ 'ٹویٹر' پر اپنی متعدد ٹویٹس میں صدر ٹرمپ نے الریاض میں طے پائے یمنی معاہدے اوراس کی کامیابی میں سعودی عرب کی خدمات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ الریاض معاہدہ ایک بہت اچھی شروعات ہے۔ امید ہے یمنی بحران کے حل کے لیے مزید محنت اور کوششیں جاری رکھیں جائیں گی۔

منگل کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ابوظہبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید آل نھیان کی موجودگی میں یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے پر دستخط کی تقریب ہوئی۔

بین الاقوامی برادری اور عرب ممالک نے یمن کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے یمن کی آئینی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین معاہدے تک پہنچنے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں