سعودی عرب : سورج گرہن کے سبب اسکولوں میں امتحانات کا آغاز تاخیر سے ہو گا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کی صبح سورج گرہن کے سبب کل مملکت کے تمام اسکولوں میں طلبہ و طالبات کے امتحانات کے آغاز کا وقت مؤخر کر کے صبح نو بجے کر دیا گیا ہے۔ تمام جامعات کو بھی ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے مناسب فیصلہ کریں۔

بدھ کے روز جاری وزارت تعلیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سورج گرہن اور طلبہ و طالبات کے اسکولوں کا رخ کرنے کا وقت ایک ہی ہو گا لہذا سورج کی جانب براہ راست دیکھنے اور نظر کو الٹرا وائلٹ شعاؤں سے بچانے کے مقصد سے وزیر تعلیم نے ہدایت دی ہے کہ امتحانات کے آغاز کا وقت بڑھا کر نو بجے کر دیا جائے۔

سعودی عرب میں جمعرات کے روز جزوی سورج گرہن دیکھا جائے گا۔ الاحساء ضلع میں حلقے دار گرہن ہو گا اور یہ منظر 97 برس کے بعد رونما ہو گا۔ اس سے قبل اس نوعیت کا منظر 28 مارچ 1922 کو مملکت کے شمال مغربی حصوں میں دیکھا گیا تھا۔

حلقے دار گرہن ایک خاص قسم کی حالت ہوتی ہے جب چاند ،،، سورج کے مرکز کو ڈھانپ لیتا ہے اور سورج کے کنارے روشن رہتے ہیں جب کہ جزوی گرہن میں چاند ،،، سورج کا ایک حصہ ڈھانپ لیتا ہے اور سورج کی شکل ہلال جیسی نظر آتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں