ایران کو دہشت گردی کی مسلسل پشت پناہی کی قیمت چکانا ہو گی: بولٹن
امریکا کے قومی سلامتی کےسابق مشیر جان بولٹن نے پیر کے روز کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایران کے حمایت یافتہ شیعہ ملیشیا گروپوں کے خلاف امریکی کارروائی میں تاخیر کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کو دہشت گردی کی مسلسل پشت پناہی کی قیمت چکانا ہوگی۔
بولٹن نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ عراق اور شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بمباری امریکا کا درست اقدام ہے۔ ایران کو دہشت گردی کی معاونت اور اس کی پشت پناہی کی قیمت ضرور چکانا ہو گی۔
ادھر کل سوموار کے روز ایران کے لیے امریکی ایلچی برائن ہُک نے صحافیوں سے ٹیلیفون پربات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ اتوار کے روز عراق اور شام میں عراقی حزب اللہ کے خلاف کیے گئے حملوں کا مقصد ایرانی جارحیت کے خلاف امریکا کی دفاعی صلاحیت کو استعمال کرنا تھا۔
انہوں نے عراقی حزب اللہ بریگیڈ پرعراق کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔
برائن ہک نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بہت زیادہ صبرو تحمل سے کام لیا۔ ہم اس وقت مشرق وسطیٰ میں جاری تنازعات کے خاتمے کی کوشش کررہے ہیں۔