بیٹی کی زندگی بچانے والا مصری والد ٹرین کی زد میں آنے سے کیسے محفوظ رہا؟ ویڈیو دیکھیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک ایسا دل سوز واقعہ سامنے آیا ہے جسے بڑے پیمانے پر سراہا جا رہا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مصر کے شہر اسماعیلیہ میں پیش آنے والے اس واقعے پر سب لوگ حیران ہیں۔ ٹرین کی پٹڑی پر کھڑے شخص کی بیٹی نے پڑی کے اندر کی طرف چھلانگ لگا دی۔ ریل گاڑی ان سے کچھ ہی سیکنڈز کے فاصلے پر تیزی سے آ رہی تھی۔ بیٹی کو خطرے میں دیکھ کر اس کے والد بھی چھلانگ لگا دی اور وہ بچی کے ساتھ لپٹ کر اسے زمین کے ساتھ چپکا لیا۔

Advertisement

اس منظر کو دیکھنے والے مبہوت رہ گئے اور ان کی زبانوں پر ان کے زندہ بچنے کے لیے دعائیں تھی۔ ٹرین دونوں باپ بیٹی کے اوپر سے گذر گئی اور وہ پڑی کے درمیان خالی جگہ پر ٹرین کے کچلے جانے سے بال بال بچے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس فوٹیج پر لوگوں نے بیٹی کی جان بچانے کے لیے خود کو خطرے میں ڈالنے والے والد کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور اسے پدرانہ شفقت کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں