'فلائی دبئی' کی تل ابیب کے لیے پہلی براہ راست پرواز
کم خرچ فضائی کمپنی "فلائی دبئی" نے آج جمعرات کے روز تل ابیب کے لیے اپنی پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کر دیا۔ یہ اقدام امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی کے دو ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
دبئی انٹریشنل ایئرپورٹ کے ترجمان کے مطابق طیارے نے جمعرات کی صبح اڑان بھری۔ پرواز کا دورانہ تقریبا چار گھنٹے ہے۔
اس سے قبل فلائی دبئی نے اعلان کیا تھا کہ وہ 26 نومبر 2020ء سے دبئی اور تل ابیب کے درمیان باقاعدگی سے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ کمپنی دبئی اور تل ابیب کے درمیان یومیہ دو یعنی ہفتے میں 14 پروازیں چلائے گی۔
یہ اعلان کچھ عرصہ قبل دونوں ملکوں کے درمیان فضائی نقل و حمل کے سمجھوتے پر دستخط کے بعد سامنے آیا تھا۔ امارات کی دیگر فضائی کمپنیاں پہلے ہی دونوں ملکوں کے بیچ مسافر اور کارگو پروازوں کا آغاز کر چکی ہیں۔
فلائی دبئی فضائی کمپنی نے 2009ء میں کام شروع کیا تھا۔
-
اسرائیل سے پہلی براہ راست تجارتی پرواز کی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آمد
اسرائیل سے بحرین کے لیے پہلی براہ راست پرواز بدھ کے روز منامہ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ...
مشرق وسطی -
اسرائیل سے پہلی براہِ راست پرواز کی سعودی عرب کی فضاؤں میں سفر کے بعد یو اے ای آمد
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے شدہ تاریخی امن معاہدے کا ایک اور سنگ میل ...
بين الاقوامى -
امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلی کمرشل پرواز آج
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعاون کے حوالے سے نقشہ راہ اور سہ فریقی ...
مشرق وسطی