بغداد کے وسط میں دُہرا خودکش حملہ، 35 افراد لقمہ اجل بن گئے
عراق میں العربیہ کے نمائندے کے مطابق جمعرات کے روز بغداد کے وسطی علاقے الطیران اسکوائر پر ایک عوامی بازار میں دُہرے خود کش بم دھماکے ہوئے۔
العربیہ لے نمائندے نے بتایا کہ دھماکے ایسے قت میں ہوئے جب غالبا علاقے میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ عراقی دارالحکومت میں ایک ہفتے سے سخت حفاظتی انتظامات اور سیکورٹی الرٹ دیکھی جا رہی ہے۔
بعد ازاں عراقی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول عبداللہ نے بتایا کہ بغداد کے علاقے الباب الشرقی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تعاقب کے دوران دو خود کش بم باروں نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ترجمان کے مطابق دھماکوں میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکوں میں کم از کم 35 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہو گئے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔
دھماکوں کے بعد عراقی دارالحکومت میں مزید سیکورٹی دستوں کو تعینات کر دیا گیا اور گرین زون آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے جنوری کے آغاز پر ایک سیکورٹی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس کا مقصد دارالحکومت بغداد میں غیر قانونی ہتھیاروں کو ضبط کرنا ہے۔
-
امریکا کا بغداد پر مبیّنہ فضائی حملے سے اظہارِلاتعلقی
امریکا نے عراق کے دارالحکومت بغداد کے جنوبی حصے میں مبیّنہ فضائی حملے سے لاتعلقی ...
مشرق وسطی -
الحشد ملیشیا کی بغداد ہوائی اڈے کے قریب عمارتوں پر دھاوے
عراق میں العربیہ اور الحدث چینلوں کے نامہ نگاروں کے مطابق الحشد ملیشیا کے ارکان نے ...
مشرق وسطی -
بغداد: حکومت کی منظوری کے بغیر الحشد الشعبی کے حامیوں نے 'ایئرپورٹ روڈ' کا نام بدل دیا
عراق میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے ہمنوا افراد نے "بغداد ایئرپورٹ روڈ" ...
مشرق وسطی