رغد صدام حسین نے اپنے والد کی یادداشتیں کیوں نہیں شائع کرائیں؟
عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد جیل میں روزانہ ڈائری لکھا کرتے تھے تاہم اس میں سربراہان یا فرما رواؤں سے متعلق راز شامل نہیں۔ رغد نے یہ بات العربیہ نیوز اور الحدث نیوز پر نشر ہونے والے خصوصی انٹرویو کے پانچویں حصے میں بتائی۔
رغد کا مزید کہنا تھا کہ "ہم نے اس ڈائری کو شائع کرانے کی ایک سے زیادہ مرتبہ کوشش کی ، ہر بار اس کی اشاعت کا ذمے دار ادارہ یا شخصیت اچانک روپوش ہو گئی"۔
صدام حسین کی بڑی بیٹی نے اپنے گھرانے کے عزت الدوری کے خاندان کے ساتھ خصوصی تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔
لماذا لم تنشر #رغد_صدام_حسين مذكرات والدها؟
— العربية برامج (@AlArabiya_shows) February 19, 2021
رغد صدام حسين في لقاء حصري مع العربية.#العراق @RghadSaddam@sohaib pic.twitter.com/lRBNldKMOn
رغد نے اپنے والد کے دور میں دی گئی موت کی سزاؤں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ "جو بھی انسان غلطی کرتا ہے اس کے خلاف عراقی قانون کے مطابق کارروائی ہوتی ہے اور عراق کے قانون میں موت کی سزا موجود ہے"۔
رغد نے عراق میں پر تشدد کارروائیوں کی حمایت میں اپنے کسی بھی کردار کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرا نام عراق میں دہشت گردی کی سپورٹ کرنے والوں کی فہرست میں شامل کرنے اور میرے خلاف گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی وجہ میرا اپنے والد کا دفاع تھا ... میں ان کی آنکھوں میں کھٹک رہی تھی"۔
رغد صدام حسین نے اپنے والد کے پوتے نواسوں کے بارے میں اور سیاست میں ان کے کسی بھی کردار کے امکان کے بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "میرا خاندان تھک ہار کر اب مستحکم ہوا ہے اور مجھے حق نہیں کہ ان کے نجی امور کو ظاہر کروں"۔
-
میرے والد اور شوہر کے اختلافات انتہائی سنگین تھے: رغد صدام حسین
’’میں اگر عراق سے نہ نکلتی تو دونوں کے درمیان خون کی ندیاں بہہ جاتیں‘‘
ایڈیٹر کی پسند -
ایران خطے میں ننگی مداخلت کا ارتکاب کر رہا ہے: رغد صدام حسین
’’حقیقی قیادت کی غیر موجودگی میں ایران، عراق کو تر نوالا سمجھ بیٹھا ہے‘‘
مشرق وسطی -
رغد صدام حسین کے بارے میں جانیے: تصاویر اور حقائق کی روشنی میں
دبئی سے عربی زبان میں نشریات پیش کرنے والا پین عرب نیوز ...
مشرق وسطی