یمن اور حوثی

حوثیوں‌ کی طرف سے جنگ کے لیے بھرتی کیے 21 یمنی بچے ریڈ کراس کے حوالے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

یمن کی آئینی فوج نے مآرب کے محاذ سے حوثیوں کی طرف سے جنگ کے لیے بھرتی کیے 21 بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں بین الاقوامی انسانی حقوق کمیٹی 'ریڈ کراس' کے حوالے کر دیا ہے۔

ان بچوں کو مآرب کے محاذ پر لڑائی کے دوران حوثیوں کی صفوں میں لڑتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

Advertisement

یمن کے وزیر اطلاعات و نشریات معمر الاریانی نے جمعہ کی شام ایک بیان میں بتایا کہ یمن کی سرکاری فوج نے دو مراحل میں 21 بچوں کو ریڈ کراس کمیٹی کے حوالے کیا ہے۔ یہ بچے مآرب گورنری میں حوثیوں کی صفوں میں لڑتے ہوئے گرفتار کیے گئے تھے۔ ان بچوں‌کو ریڈ کراس کی مدد سے ان کے خاندانوں تک پہنچایا جائےگا۔

الاریانی نے کہا کہ کم عمر بچوں‌کی گرفتاری سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا اپنے مذموم جنگی عزائم کے لیے بچوں کو جنگ کا ایندھن بنا رہی ہے۔

یمنی وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ یمن میں حوثی ملیشیا کے ہاتھوں بچوں کو جنگ کا ایندھن بنائے جانے کا سلسلہ روکیں اور بچوں کو تحفظ فراہم کرنے کےلیے اپنا کردار ادا کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو جنگ کا ایندھن بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور عالمی اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں