سعودی رائل نیول فورس کی مشترکہ سمندری مشقیں 'التصدی 4' (محاذ آرائی 4) کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ مشقیں کل اتوار کو شروع ہوں گی۔ ان مشقوں میں مشرقی بحری بیڑے سے منسلک یونٹوں، وزارت داخلہ کی طرف سے سے اس میں بارڈر سیکیورٹی فورسز، اسٹیٹ سیکیورٹی ،وزارت توانائی کی طرف سے 'آرامکو' کمپنی ان مشقوں میں شرکت کرے گی۔ یہ مشقیں الجبیل میں قائم شاہ عبدالعزیز نیول اڈے پر ہوں گی۔
ان مشقوں کا مقصد پٹرولیم تنصیبات پر دہشتگردانہ کارروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانا اور ان کی تیاریوں میں اضافہ کرنا ہے۔ اس کے علاوہ مشقوں میں شامل ہونے والی یونٹوں میں 'جوائنٹ ایکشن' کے تصور کے اور اتحاد کو فروغ دینا، کوآرڈینیشن اور انفارمیشن ایکسچینج کی سطح پر تعاون اور منصوبہ بندی کے نفاذ کے دوران شریک یونٹوں کے مابین قیادت اور مواصلات کے تصور کو یکجا کرنا اور رپورٹس اور معلومات کو آپریشن سینٹر تک پہنچانے کے لیے تربیت دینا ہے۔
-
امریکا اور سعودی عرب کی بری افواج کی مشقیں 'فالکن کلاز 3' شروع
سعودی عرب اور امریکا کی بری فواج کی مشترکہ مشقیں 'فالکن کلاز 3' کل جمعرات کوشروع ہوگئی ہیں۔ سعودی عرب کی شاہی بری افواج ، سعودی لینڈ فورس اور امریکی ... مشرق وسطی -
سعودی عرب سمیت کئی ممالک کے ساتھ دفاعی شراکت کو وسعت دیں گے: برطانیہ
برطانیہ نے منگل کو باور کرایا ہے کہ ملک میں ابھی بھی دہشت گردی کا خطرہ بہت زیادہ ہے۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب سمیت متعدد ممالک کے ... بين الاقوامى -
یونان۔ سعودی عرب مشترکہ مشقیں شروع
سعودی عرب اور یونان کی مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں جمہوریہ یونان کے سودا فضائی اڈے پر کل منگل سے شروع ہوگئی ہیں۔ ان مشقوں میں سعودی عرب کی رائل ایئر ... مشرق وسطی