اسرائیل کی فوجی مہم جوئی رکوانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں:شاہِ اردن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو رکوانے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں لیکن انھوں نے اردن کی ان سفارتی کوششوں کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔

البتہ اردنی حکام نے برطانوی خبررساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا ہے کہ ہاشمی مملکت یورپی اور امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کر سفارتی مہم چلارہی ہے تاکہ گذشتہ سات روز سے اسرائیل کے غزہ پر جاری فضائی اور زمینی حملوں کو رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے۔

قبل ازیں اتوار کو اردنی وزیرخارجہ ایمن الصفدی نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات پورے خطے کو ایک بڑے تنازع کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ’’اسرائیل ایک قابض قوت کی حیثیت سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں خطرناک صورت حال ،تشدد، ہلاکتوں ، تباہی اور لوگوں کو درپیش مصائب کا ذمہ دار ہے۔‘‘

دریں اثناء دارالحکومت عمان میں ہزاروں اردنیوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔انھوں نے اردنی حکومت سے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں