دمام میں مسلح دہشت گرد گروہ تشکیل دینے میں ملوث مجرم کا سرقلم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے منگل کو بتایا ہے کہ دمام شہرسے تعلق رکھنے والے ایک شدت پسند کو مسلح دہشت گرد گروپ تشکیل دینے کے جرم میں سنائی گئی سزائے موت پرعمل درآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجرم نے عدالت میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کے لیے مسلح گروپ تشکیل دینے، افراتفری پھیلانے، فرقہ وارانہ فسادات بھڑکانے اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بم تیار کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے شہر دمام سے تعلق رکھنے والے مجرم مصطفیٰ بن ھاشم بن عیسیٰ آل درویش نے ولی الامر کے خلاف مسلح بغاوت کی راہ اختیار کی اورملک میں بدامنی پھیلانے کے لیےدہشت گردوں کے ساتھ مل کر ایک مسلح گروپ تشکیل دیا تھا۔

مجرم ملک میں دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں، ملک میں افراتفری پھیلانے اور فرقہ وارانہ نفرت پر اکسانے کا قصور وار قرار پایا تھا۔ ملزم سیکیورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملوں میں بھی ملوث تھا۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے اسے سزائے موت سنائی۔ اس نے سزا کے خلاف اپیل عدالت اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا مگر اس کی سزائے موت برقرار رہی۔ اسے عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ گذشتہ روز اسے سنائی گئی سزا پرعمل درآمد کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں