سعودی عرب میں باہرسے آنے والے غیرملکیوں کے لیے ویکسین ڈیٹا کا اندراج لازمی قرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے غیر ملکی مسافروں اور ان کے ساتھ آنے والے دوسرے افراد کی مملکت سے واپسی سے قبل کرونا ویکسین لگوانے سے متعلق ڈیٹا کا اندراج لازمی قرار دیا ہے تاکہ ان کی روانگی سے قبل ویکسین کے اعداد و شمار کی رجسٹریشن مکمل کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

سول ایو ایشن اتھارٹی نے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کےکرونا ویکسین سے متعلق ڈیٹا کا اندراج لازمی کرائیں اور سعودی عرب سے واپس جانے والے غیرملکیوں کے ڈیٹا کی رجسٹریشن لازمی کرائیِں۔ اس حوالے سے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد ہوائی اڈوں اور بری اور بحری گذرگاہوں پر مسافروں کوکرونا ویکسین لگوانے سے متعلق ڈیٹا فراہم کرنے میں انتظار سے نہ گذرنا پڑے۔

جنرل پاسپورٹ ڈاریکٹوریٹ نے سعودی عرب آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ آمد سے قبل آن لائن ویکسین کا اندراج کریں۔ اس کا مقصد انٹری کے عمل کو تیز کرنا اور انٹری پوائنٹس پر ان کا وقت بچانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

اس رجسٹریشن میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے شہری ، ہر طرح کے نئے ویزا رکھنے والے مسافر، ،ملک مقیم دوسرے ملکوں کے شہری ویکسین لگوانے کےپابند ہیں۔

مملکت کی جانب سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کی کوششوں کے نتیجے میں شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظت ، داخلے کے طریقہ کار کو مکمل کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں