سعودی عرب میں افرادی قوت اور سماجی بہبود کی وزارت میں ورکنگ پالیسیوں کے اسسٹنٹ انڈر سکریٹری احمد الشرقی کا کہنا ہے کہ مذکورہ وزارت مملکت میں دیگر سرکاری اداروں کے تعاون سے اہم منصبوں پر مقامی شہریوں کے تقرر پر غور کر رہی ہے۔
الشرقی کے مطابق وزارتِ افرادی قوت و سماجی بہبود کمپنیوں میں اہم مناصب پر مقامی افراد کے تقرر کے سلسلے میں انتہائی لچک کا راستہ تلاش کرنے کی خواہاں ہے۔
سعودی رونامے "الریاض" کے مطابق وزارت نے متعلقہ پروگرام "نطاقات" کے نفاذ کے واسطے آئندہ دسمبر کے اوائل کا وقت مقرر کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد آئندہ تین برسوں کے دوران میں 3.8 لاکھ ملازمتوں پر سعودی نوجوان مرد اور خواتین کا تقرر ہے۔
وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود میں ڈائریکٹر جنرل پالیسیز ریاض العبد الکریم نے نطاقات پروگرام کے عنوان سے ایک ورکشاپ کے دوران میں بتایا کہ اس پروگرام نے مملکت میں اجرت کی کم از کم سطح کو بڑھا کر 4000 ریال ماہانہ کر دی ہے۔
-
سعودی عرب میں ’ھد ھد‘ پروگرام کے ذریعے شاہین پرندوں کی سیٹلائٹ سے نگرانی
سعودی عرب کے ’فالکنز کلب‘ نے اپنے ’ھدھد‘ پروگرام کے ذریعے جدید اور ٹیکنالوجیوں کو ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں باہرسے آنے والے غیرملکیوں کے لیے ویکسین ڈیٹا کا اندراج لازمی قرار
سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے غیر ملکی مسافروں اور ان کے ساتھ آنے والے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: مغربی شہر ’تنومہ‘ شدید گرمی میں سیاحوں کی جنت
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ’تنومہ‘ شہر کو موسم گرما میں سیاحوں کی جنت کہا ...
مشرق وسطی