سعودی عرب میں غیرمجازاسٹوروں سے فارماسیوٹیکل کی دو لاکھ مصنوعات ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے ریاض اور قصیم کے علاقوں میں اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن کی سرگرمیوں کے لیے قائم دو غیر مجاز مراکز پر چھاپہ مار کربغیر لائسنس کے فروخت کی جانے والی 196،000 سے زیادہ فارما سیوٹیکل اور کاسمیٹک مصنوعات ضبط کی ہیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ اس نے الریاض میں ایک تجارتی مرکز میں کاسمیٹک کی غیر معیاری 184،500 کاسمیٹک مصنوعات ضبط کیں۔ لائسنس نہ ہونے پر گوداموں کو سیل کردیا گیا۔

لائسنس حاصل کرنے سے قبل دواسازی کی مصنوعات کو ذخیرہ کرنے اور تقسیم کرنے کی سرگرمی میں مصروف بریدہ میں بغیر لائسنس کی ایک گودام سے 11،650 ادویات پکڑی گئیں۔

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی اپنی نگرانی کے تحت تجارتی مراکز پر مصنوعات کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ ان مہمات کا مقصد غیرمعیاری مصنوعات اور غیر مجاز گوداموں کے خلاف کارروائی کرکےشہریوں کو معیاری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں