سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کی تیاری کے دوران معذور طلباء کے لیے جدید تعلیمی منصوبے اور پروگرام تیار کیے ہیں۔ یہ پروگرامات معیار ، مساوی اور جامع تعلیم کے مواقع فراہم کرے گا۔ زندگی بھر سیکھنے کے مواقع کو بڑھائے گا۔ ان کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرے گا اور وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے لیے ان کے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنائے گا۔
تعلیمی پروگراموں کے لیے وزارت تعلیم کی انڈر سیکریٹری ڈاکٹر مہا سلیمان نے کہا کہ وزارت نے معذور طلباء کی خصوصیات کے مطابق خصوصی تعلیمی مطالعہ کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ نئے مضامین میں انگریزی زبان، ڈیجیٹل مہارتیں، سماجی علوم، جسمانی تعلیم، اپنے دفاع، خانگی تعلیم، مخصوص افراد کے لیے اشاروں کی زبان اور عمومی تعلیم میں تمام تعلیمی کلاسوں کے لیے پیشہ ورانہ تربیتی کلاسز اور اسکول میں قرآن کی بنیادی تعلیم شامل ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی تعلیم اور اس کے پروگراموں میں کی گئی تبدیلی سیکھنے کے مواقع بڑھانے اور معذور طلباء کے لیے اس کے نتائج کو بہتر بنانے، سکول کے دن کے اوقات تعلیم سے فائدہ اٹھانے، ان کی تعلیم میں مثبت نتائج تک پہنچنے، مختلف تعلیمی اداروں میں ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔
-
سعودی عرب: تعلیمی اداروں میں ویکسین یافتہ طلبا اور عملے کا تناسب کیا ہے؟
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ طلبا کی محفوظ واپسی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب:30 عالمی جامعات میں خلائی سائنس کی تعلیم کے لیے وظیفہ پروگرام کااعلان
سعودی عرب نے دنیا کی بہترین30 جامعات میں اپنے طلبہ کو خلائی سائنس کے شعبے میں ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب: تعلیم و تربیت جائزہ کمیشن اور امام محمد یونیورسٹی کے بیچ 17 اکیڈمک پروگرام
سعودی عرب میں 'تعلیم و تربیت جائزہ کمیشن' اور 'امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی' ...
مشرق وسطی