سعودی عرب کے بڑےشہروں میں ٹرکوں کی آمدو رفت کی آن لائن ریگولیشن سروس متعارف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں ٹرانسپورٹ کی جنرل اتھارٹی نے جُمعے کے روز جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک اور جنرل اتھارٹی آف پورٹس کے اشتراک سے ملک کے بڑے شہروں میں مال بردار ٹرکوں کی آمد ورفت کوآن لائن منظم کرنے کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔

ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پروگرام کا پہلا مرحلہ جدہ شہر میں مال بردار ٹرکوں کی آمد ورفت کی ریگولیشن سےشروع کیا جائے گا۔ جہاں ٹرکوں کا داخلہ مخصوص اور مقررہ اوقات میں پری بکنگ الیکٹرانک شیڈول کے ذریعے ہوگا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ ایک کثیر مقاصد سروس ہے جس میں ٹرکوں کے شہروں میں بہاؤ کو منظم کرنا، ٹریفک کی رش کو کم کرنا اور شہروں کے داخلی راستوں پر ٹرکوں کی بھیڑ کو روکنا ہے۔

اس کے علاوہ مال بردار گاڑیوں کی ریگولیشن سروس کے مقاصد میں آپریشنل سروسز کی کارکردگی اور معیار کو بہتر بنانا ، ٹرکوں کا ڈیٹا جمع کرنا، مال بردار گاڑیوں سے متعلق معلومات کا تجزیہ کرنا اور ٹرک روٹس کو ٹریک کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

یہ پروگرام زمینی سڑکوں پرسامان کی نقل و حمل کی سرگرمیوں میں کام کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو شہروں کی اہم سڑکوں پر روک تھام اور ٹریفک کی بھیڑ کے دوران صحیح طریقے سے ٹریفک کے بہاؤ کو جاری رکھنے میں مدد دے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں