لبنانی صدرکابیروت دھماکے کی تحقیقات کرنے والے جج کی برطرفی پرحزب اللہ سے اختلاف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی صدر میشیل عون نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ بیروت کی بندرگاہ پر تباہ کن دھماکے کی تحقیقات کرنے والے جج کو برطرف کرنے پرشیعہ گروپ حزب اللہ سے متفق نہیں ہیں۔

طارق بیطاربیروت بندرگاہ پر گذشتہ سال 4 اگست کو ہونے والے دھماکے میں 200 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں۔

حزب اللہ، امل اورعیسائی مراڈا موومنٹ نے طارق بیطارپر الزام لگایا ہے کہ انھوں نے مؤخرالذکردو جماعتوں سے وابستہ سابق وزرا سے پوچھ گچھ کرنے کی کوشش کی ہے اور اس طرح تحقیقات پر سیاست کی ہے۔

میشیل عون نے الجزیرہ ٹی وی کو یہ بھی بتایا کہ وہ اپنی صدارتی مدت کے اختتام پر اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے،الّا یہ کہ پارلیمنٹ یہ فیصلہ کرتی ہے کہ انھیں بدستور صدر رہنا چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں