سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل جمعے کے روز "وسط جدہ" (Jeddah Central) کے منصوبے کا اعلان کیا۔ تقریبا 57 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلے ہوئے اس منصوبے پر 75 ارب ریال کی مجموعی لاگت آئے گی۔ منصوبے کے لیے مالی رقم سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اور مملکت کے اندرون و بیرون سے سرمایہ کاروں کے ذریعے حاصل کی جائے گی۔ اقتصادی ماہرین نے اس منصوبے کو سعودی عرب کی معیشت اور سیاحت کے حوالے سے ایک نیا اقتصادی سنگ میل شمار کیا ہے۔
اس سلسلے میں معاشی تجزیہ کار اور لکھاری عبدالرحمن الجبیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ جدہ شہر میں سرمایہ کاری کے اور اقتصادی لحاظ بڑے امکانات موجود ہیں اور یہ ایک بڑا لوجسٹک زون ہے۔ لہذا یہ منصوبہ ایک دانش مندانہ فیصلہ ہے جو سیاحت کے لیے پر کشش ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے بڑے مواقع فراہم کرے گا۔
منصوبے کا مقصد جدہ کے قلب میں ایک عالمی مرکز تیار کرنا ہے۔ اس منصوبے سے 2030ء تک سعودی عرب کی معیشت میں 47 ارب ریال کا اضافہ ہو گا۔ منصوبے میں چار بڑے سنگ میل ہیں۔ ان میں اوپیرا ہاؤس، میوزیم، کھیلوں کا اسٹیڈیم اور ایک مطالعہ گاہِ بحر شامل ہے۔ علاوہ ازیں جدہ سینٹرل میں 10 تفریحی اور سیاحتی منصوبے بھی ہوں گے۔
الجبیری کے مطابق یہ منصوبہ سعودی نجی سیکٹر کے لیے ایک بڑا موقع ہے کہ وہ ترقیاتی پروگراموں اور مجموعی مقامی پیداوار میں اپنی شرکت کو مضبوط تر بنائے۔ علاوہ ازیں یہ سعودی نوجوانوں کے لیے اپنے مستقبل کو درخشاں بنانے کے حوالے سے بھی ایک اہم منصوبہ ثابت ہو گا۔
-
سعودی عرب: حائل داکار ریلی میں جیتنے والی مشاعل العبیدان سے ملیے
سعودی عرب میں ریلی چیمپیئن مشاعل العبیدان نے حائل ریلی میں T3 کیٹیگری میں دوسری ...
مشرق وسطی -
امریکی کاروباری شخصیت سعودی عقاب میلے سے متاثر،آئندہ سال شرکت کا اعلان
ایک مشہورامریکی کاروباری شخصیت قاسم ابو ناصر سعودی عرب میں حال ہی میں اختتام پذیر ...
بين الاقوامى -
ریاض میں پہلی بار 100 سعودی برانڈز کی نمائش کا انعقاد
"100 سعودی برانڈز" کی نمائش ریاض میں فیشن کے مستقبل کی سرگرمیوں کے حصے کے طور پر ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں سب سے بڑی آثار قدیمہ کی بستی کے نئے آثار دریافت
سعودی عرب میں ہیریٹیج اتھارٹی نے "قریہ" کے مقام پر اتھارٹی اور آسٹرین یونیورسٹی آف ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: متحرک سماجی کارکن بیٹے سمیت ٹریفک حادثے میں جاں بحق
سعودی عرب میں ایک متحرک سماجی کارکن محمد غانم الشمری ریاض کے قریب ایک المناک ٹریفک ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب اورخلیج کی سلامتی کے تحفظ کے پابند ہیں: وائٹ ہاؤس
جمعہ کے روز وائٹ ہاؤس نے العربیہ کو خصوصی بیان میں کہا ہے کہ امریکا سعودی عرب اور ...
بين الاقوامى