کل مُنگل کوسعودی عرب کے وزیر صحت فہد عبدالحمن الجلاجل نے توقع ظاہر کی ہے کہ آنے والے دنوں میں کرونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی نگہداشت میں زیادہ تر وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین کا کورس مکمل نہیں کیا ہے۔
اس سے قبل آج سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے 2,585 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور دو اموات ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ روز کرونا کے 375 مریض صحت یاب ہوگئےجس کے بعد صحت یاب ہونے والے کیسز کی کل تعداد 543,129 ہوگئی۔
گذشتہ پیر کو سعودی عرب نے ایک دن کے اندر کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں 70 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا اور ایک ہی دن میں کرونا سے متاثر ہونے والے سنگین کیسز کی تعداد میں بھی 50 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ملک میں کرونا وائرس میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
کرونا وائرس کی پیش رفت کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد العبدالی نے کہا کہ کوویڈ 19 کی پچھلی لہریں کئی مراحل سے گزری ہیں لیکن آخری لہر ’سب سے زیادہ غیر متنازعہ‘ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کرونا کی لہر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ سعودی عرب کے آس پاس کےممالک میں بھی وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
-
سعودی عرب میں کرونا کےیومیہ کیسز پانچ ماہ کی بلند ترین سطح پر
سعودی عرب کی وزارت صحت نےکل ہفتے کے روز کرونا وائرس کے 846 نئے کیسز کے اندراج کی ...
مشرق وسطی -
کرونا کا مقابلہ کرنے میں حاصل کامیابیوں کو برقرار رکھنا چاہیے : سعودی وزارت صحت
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے کرونا ...
مشرق وسطی -
پاکستان میں کروناوائرس کی اومیکرون شکل کےاب تک 75 کیسوں کی تصدیق
پاکستان کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے منگل کو بتایاکہ ملک میں اب تک کووِڈ-19 ...
پاكستان