سعودی عرب میں سرحدی محافظین کی فورس نے حال ہی میں 28 لاکھ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
سرحدی محافظین کے جنرل ڈائریکٹریٹ کے سرکاری ترجمان کرنل مسفر القرینی کے مطابق سیکورٹی نگرانی کی مدد سے "ایمفیٹامائن" نشہ آور گولیوں کی کھیپ اسمگل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ علاوہ ازیں مملکت میں ان 28 لاکھ گولیوں کے وصول کنندہ کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے۔
اسی طرح سعودی عرب کی جنوبی سرحد کے راستے 627 کلو گرام حشیش اور 28 ٹن سے زیادہ نشہ آور بوٹی 'قات' کی اسمگلنگ کو بھی ناکام بنا دیا گیا۔
مذکورہ سرکاری ترجمان نے واضح کیا کہ اسمگلنگ اور اور اس کی وصولی کے الزام میں 36 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان میں 28 سعودی شہری ، 7 یمنی شہری اور ایک ایتھوپیا کا شہری ہے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
-
سعودی عرب: منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
سعودی عرب کی جدہ اسلامک پورٹ پر زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے مئشیات کی 888,000 ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی نصف درجن سے زاید کارروائیاں ناکام
سعودی محکمہ زکوۃ، ٹیکس وکسٹم نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی 7 کارروائیوں ...
بين الاقوامى -
جرائم و منشیات کے انسداد میں سعودی عرب کا بڑا کردار ہے: اقوام متحدہ کی اعلی عہدے دار
منشیات و جرائم سے متعلق اقوام متحدہ کے دفتر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ ...
مشرق وسطی