آن لائن نیلام میں 3 عرب بادشاہوں کے زیر استعمال رہنے والی مرسڈیز گاڑی کی فروخت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

گذشتہ صدی کی 1930ء کی دہائی میں سیاہ رنگ کی ایکMercedes-Benz 770K عراق کے شہزادہ فیصل کے استعمال میں تھی۔ چار دروازوں والی یہ گاڑی اس وقت انٹرنیٹ پر ایک امریکی نیلام میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بولیاں وصول کرنے کا آخری دن آج اتوار ہے۔

یہ مرسڈیز شہزادہ فیصل نے 1930ء میں خریدی تھی اور پھر بغداد میں تخت سنبھالنے کے بعد اسے حکومت کی سرکاری سرگرمیوں میں استعمال کیا۔ بعد ازاں 1933ء میں وہ 48 برس کی عمر میں فوت ہو گئے تو ان کے بیٹے شاہ غازی نے اس گاڑی کو اسی مقصد کے واسطے استعمال کیا۔ اس کے بعد پھر یہ گاڑی ان کے پوتے شاہ فیصل دوم کے استعمال میں رہی۔

لارنس آف عریبیہ کے خطاب سے معروف برطانوی افسرT.E Lawrence نے 1916ء میں خلافت عثمانیہ کے خلاف عربوں کے انقلاب میں مدد دینا شروع کی تھی۔ اس سے قبل وہ برطانوی حکومت کے نمائندے کے طور پر شہزادہ فیصل کے گھرانے کے قریب ہوا اور پھر سلطنت عثمانیہ کے خلاف ہتھیار اٹھانے پر قائل کیا۔

مذکورہ گاڑی 1958ء میں بیروت منتقل کر دی گئی تھی۔ یہ شاہ فیصل الثانی کے قتل سے چند ماہ پہلے کی بات ہے۔ بعد ازاں اسے عراقی حکام کو واپس کر دیا گیا اور وہ بغداد میں رہی۔ سال 1967ء میںIndianapolis Motor Speedway Foundation نے اس گاڑی کو خرید کر پھر سے بیروت پہنچا دیا۔ اس کے بعد گاڑی کو کارگو کے ذریعے انڈیانا پولس بھیج کر وہاں نمائش میں پیش کیا گیا۔

مرسڈیز کمپنی نے 1930ء سے 1938ء کے درمیان اس ماڈل کی صرف 117 گاڑیاں تیار کی تھیں۔ مذکورہ گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ پر "بغداد - 83807" لکھا ہوا تھا۔ اس کی خصوصیات میں اونچی کی جانے والی چھت ، 7.7 لیٹر کا انجن اور تین رفتاروں کا ہینڈ گیئر شامل ہے۔

حالیہ آن لائن نیلام میں اس گاڑی کی اب تک سب سے زیادہ موصول ہونے والی بولی کی رقم 1655500 امریکی ڈالر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں