عسکری مشقیں ’رماح النصر‘میں پاکستانی فورسز بھی شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں مشترکہ عسکری مشق رماح النصر 2022 (فتح کے تیر 2022) میں شرکت کرنے کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے فوجی دستے مشرقی ریجن کے شاہ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئے ہیں۔

ایئر وار فیئر سینٹر کے کمانڈرپائلٹ میجرجنرل خالدبن محمد الحربی نے عسکری مشق میں شرکت کےلیے آنے والے فوجی دستوں کا استقبال کیا۔

شروع ہونے والی عسکری مشقوں میں سعودی عرب کی تمام مسلح فورسز شامل ہیں جبکہ پاکستان، بحرین اور امریکہ کے عکسری دستے بھی مشقوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

اس حوالے سے ایئر وار فیئر کے کمانڈرمیجر خالد الحربی کا کہنا تھا کہ مشقوں کا مقصد باہمی تجربوں کا تبادلہ کرتے ہوئے ایک دوسرے کی عسکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں