’عرب ٹائیگر ڈے‘ پر سعودی آرٹسٹوں کی کاوش سوشل میڈیا پر وائرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے چار آرٹیسٹوں نے ’عرب ٹائیگر ڈے‘ کو اپنے طریقے سے منانے کا فیصلہ کرتے ہوئے المخواہ شہر میں ایک چٹان پر ٹائیگر کی تصویر کیا بنائی کہ ہرطرف اس کے چرچے ہونے لگے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر جنگ کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

سعودی نواجوں نے فائن آرٹ کے ماہرین سے ملاقات کی جس کے بعد عرب دنیا میں چیتے کے دن کےموقعے پر المخواہ شہر میں الشوق پارک میں 5 دنوں کے اندرعربی ٹائیگر کی ڈرائنگ اور کندہ کاری کا فیصلہ کیا گیا۔

آرٹسٹ عبدالرحمن العیدان نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس فن پارے کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے۔ گورنری کی ایک عام دیوار پر بنائی گئی اس تصویر کو شہرت سوشل میڈیا سے ملی۔ ان چاروں آرٹسٹوں کی مشترکہ کامیابی کے پیچھے سوشل میڈیا کا ہاتھ ہے۔ چاروں آرٹسٹ علی عبداللہ حسن العمری، عبداللہ احمد العمری، احمد سعید العمری اور طلال محمد العمری کا اس گورنری کے اندر اور باہر جہاں بھی آرٹ کا کام ہوتا ہے تووہ مشترکہ ہوتا ہے اور چاروں مل کر کسی چیز کی ڈرائنگ کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے المخواہ میں چیمبر آف کامرس اور فائن آرٹس کمیٹی کے ساتھ عرب ٹائیگر کے عالمی دن کے پروگرام کو فعال کرنے کے لیے تعاون کیا۔

قلوا گورنری میں ایجوکیشن آفس میں ایک تعلیمی نگران کے طور پر کام کرنے والے آرٹیسٹ اور فائن رٹ کے سربراہ نے وضاحت کی کہ وہ بچپن سے ہی آرٹ سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے اسکول کے دور کے دوران اپنے والد اور فن کی تعلیم کے استاد موسیٰ العمری سے تعاون حاصل کیا۔

آرٹسٹ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پینٹنگ اور فنکارانہ کاموں کے میدان میں متعدد نمائشوں میں حصہ لیا۔

دیواروں سے اپنی محبت کے بارے میں اس نے وضاحت کی کہ اس نے المخواہ میں فائن آرٹس کے اپنے ساتھی ممبروں کے ذریعے گروپ ٹریننگ کے ذریعے دیواروں پر پینٹ کرنا سیکھا۔ نمائشوں اور آرٹس ورکشاپس کا دورہ کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں