سعودی فلم "قواریر" اسوان فیسٹیول میں شامل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کی فلم "قواریر" نے 23 سے 28 فروری تک منعقد ہونے والے اسوان ویمنز فلم فیسٹیول کے چھٹے سیشن کی سرگرمیوں کے اندر فیچر فلم کے مقابلے میں حصہ لیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری 5 سعودی خواتین ہدایت کاروں رغید النہدی نورا المولد، روبا خفاجی، فاطمہ الحازمی اور نور الامیرنے کی۔ جب کہ تحریر و پیشکش نورا المولد، سارہ مسفر، فاطمہ الحامی اور نور الامیر کی ہے۔

فلم "قواریر" میں ان ہیروئنوں کی پانچ کہانیاں پیش کی گئی ہیں جو اپنے قدامت پسند معاشرے میں درپیش چیلنجز، جیسے کہ سرپرستی کے قوانین، باپ کو چھوڑنا، جبری شادی، بیوہ اور جنسی استحصال کا سامنا کرتے ہوئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔

اس فلم میں سلویٰ احمد، منال احمد، خیریہ ابو لبن، رغد بالشرم، فائی فواد ہیروئن کا کردار ادا کرتی ہیں جب کی پروڈکشن میں لجین باخشوی رغید النہدی اور سارہ مسفر نے معاونت کی۔

یہ فلم حال ہی میں بحیرہ احمر کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے پہلےسیشن میں پیش کی گئی تھی۔ اس فلم کا نام "قواریر" رکھا گیا کیونکہ یہ سماجی نقطہ نظر سے خواتین کے لیے ایک عربی استعارہ ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے جذبات کی وجہ سے کمزور اور آسانی سے ٹوٹ سکتی ہیں۔ یہ استعارہ نہ صرف ان کے باطن کو بیان کرتا ہے بلکہ بوتل کے منحنی خطوط کو عورت کے جسم سے جوڑ کر ان کی جسمانی شکل کو بھی بیان کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں