سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقعے پرمملکت کی سیرو سیاحت کے لیے آئے غیرملکیوں نے بھی تاسیس کے جشن اور سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
سعودی عرب کے علاقے باحہ میں یوروپی لہجے کے ساتھ عربی زبان میں ڈچ سیاحوں نے عربی میں گفتگو کی۔ باحہ میں ایک ڈچ سیاحوں نے سعودی عرب کے روایتی فیشن کے ملبوسات پہنے۔ ایک ویڈیو میں انہیں یوم تاسیس کی تقریب کے دوران اور الباحہ کے ایک عجائب گھر کے دورے کے دوران اپنی خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک ڈچ سیاح نے کہا کہ ہم صحن میں ایک میوزیم میں ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے اور میں اس میوزیم میں بہت خوش ہوں۔
ڈچ خاندان نے شہری "محمد الحمادی" کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ میوزیم کا دورہ کیا۔بچے کے میل جول اوران کے ساتھ عربی میں گپ شپ کرتے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر ڈچ سیاحوں کی مملکت کے یوم تاسیس کے جشن میں شامل ہونے کی ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا۔
اس دوران الاخوین میوزیم کے مالک محمد مسفر الغامدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ہالینڈ کے ڈچ پیٹر خاندان نے ان کے میوزم کا دورہ کیا۔ اس موقعے پرانہوں نے میوزیم میں موجود روایتی سعودی ملبوسات پہنے اور ان میں اپنی یاد گاری تصاویر بنوائیں۔
-
سعودی عرب کے یوم تاسیس پر سمندر کی گہرائیوں میں مملکت کا پرچم لہرا دیا
"ایکو آف دی ڈیپ" اور "لیٹس گو" کی ٹیم میں شامل 20 سعودی شہریوں نے یوم تاسیس کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: یوم تاسیس کے مناظر، درعیہ کے ہیروز کی نظموں کے ساتھ اونٹوں کی پرفارمنس
سعودی عرب میں کل منگل 22 فروری کو یوم تاسیس قومی جوش وجذبے کے تحت منایا گیا۔اس ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ’یومِ تاسیس‘ پرعام تعطیل، رنگارنگ تقریبات کا انعقاد
سعودی عرب میں شہری تین صدی قبل پہلی سعودی ریاست کے قیام کا ’یوم تاسیس‘پہلی مرتبہ ...
بين الاقوامى