سعودی عرب میں مختلف شہروں میں 253 آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کی رجسٹریشن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی ہیریٹیج اتھارٹی نے مملکت میں آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کو دریافت کرنے، دستاویز کرنے، رجسٹر کرنے اور محفوظ کرنے کی کوششوں کے تحت 253 نئے آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کو قومی نوادرات کے رجسٹر میں درج کیا ہے۔

پیر کے روز اتھارٹی کے سی ای او ڈاکٹر جاسر الحربش نے وضاحت کی کہ جن آثار قدیمہ کے مقامات کی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی ہے ان میں عسیر کے علاقے میں 141 سائٹس اور حائل کے علاقے میں 112 جگہیں شامل ہیں۔ ان مقامات میں مختلف فن تعمیر کےنمونے، بڑی تعداد میں نوشتہ جات، ڈرائنگز، اور قدیم راک ٹیگز جوزمانہ قبل از تاریخ سے تعلق رکھتے ہیں اور کچھ اسلامی نوشتہ جات اور تحریریں شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اتھارٹی مملکت کے مختلف خطوں میں تاریخی اور آثار قدیمہ کے مقامات کو دستاویزی شکل دینے، انہیں قومی نوادرات کے رجسٹر میں درج کرنے، ان کو آرکائیو کرنے اور ڈیجیٹائز کرنے اور پھر انہیں ایک جدید ڈیجیٹل ریکارڈ میں شامل کرنے کے لیے تیز رفتار اقدامات کر رہی ہے۔

مملکت کی طرف سے شہریوں اور قومی ثقافتی ورثے میں دلچسپی رکھنے والوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ پلیٹ فارم کے ذریعے دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کے مقامات کے بارے میں حکام کو ٹویٹر یا دیگر پلیٹ فارم کے ذریعے رپورٹ کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہیریٹیج اتھارٹی نے عسیر اور حائل کے علاقوں میں دریافت ہونے والے آثار قدیمہ کے مقامات کی رجسٹریشن کو نوادرات، عجائب گھروں اور شہری ورثے کے قانون کے آرٹیکل 8 کے دوسرے پیراگراف پر مبنی بنایا، جس میں کہا گیا ہے کہ "اتھارٹی آثار قدیمہ کے لیے سائٹس کی رجسٹریشن کی فہرستیں تیار کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں