ماہ صیام: مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کی آمد و رفت کے لیے فول پروف انتظامات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی حکومت بالخصوص حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے’صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین‘ نے مسجد حرام کی طرح مسجد نبوی میں بھی رمضان المبارک کے دوران نمازیوں اور زائرین کی آمد ورفت کے لیے فول پروف انتظامات کیے ہیں۔

نمازیوں اور زائرین کو عبادت کی ادائی اور مناسک کی ادائی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ہمہ نوع سروسز فراہم کی گئی ہیں۔

مسجد نبوی میں تعینات عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زائرین اور نمازیوں کا حسن سلوک کے ساتھ استقبال کریں اور ان کی ہرممکن رہ نمائی کریں۔ اسی طرح مسجد نبوی سے باہر نکلنے والے زائرین کو بھی جانے میں سہولت فراہم کریں۔

مسجد نبوی میں دروازوں کی جنرل انتظامیہ کے ڈائریکٹر نبیل المسحیلی نے کہا ہے کہ انتظامیہ رمضان المبارک کے دوران نمازیوں اور زائرین کی آمد روفت کے لیے چوبیس گھنٹے چاک وچوبند ہے۔ مسجد نبوی ﷺ میں کھانے پینے کی اشیا اور بڑے بیگ لانے سے روکا جاتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں