سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ کثرت سے گردش میں آ رہا ہے۔ وڈیو میں ایک شیر عراقی دارالحکومت بغداد کی سڑکوں پر اپنے مالک کی گاڑی کی پچھلی نشست پر سیر سے لطف اندوز ہوتا نظر آ رہا ہے۔ یہ وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر عراقی حلقوں میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا۔
وڈیو کلپ میں ایک عراقی شہری اپنی گاڑی چلاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جب کہ اس کی پچھلی نشست پر ایک شیر کھڑکی سے اپنا چہرہ اور ہاتھ باہر نکال کر جھانک رہا ہے۔
اسد يطل برأسه من نافذة سيارة صاحبه متجولا في أحد شوارع العاصمة #بغداد pic.twitter.com/uPdFR8Pgn6
— مؤسسة المدى (@madanewspaper) April 23, 2022
سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے وڈیو میں گاڑی چلاتے شخص پر تنقید کی ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ شخص کی یہ حرکت دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بعض دیگر صارفین نے اسے بے ہودہ مسخرہ پن قرار دیا ہے۔
بعض صارفین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کر کے گاڑی چلانے والے کی سرزنش کریں۔