عرب دنیا کے آسمان پر ذی الحج کا چاند کل غروب آفتاب کے بعد دیکھا گیا ہے جس کے بعد آج 30 جون بہ روز جمعرات کو یکم ذی الحج 1443ھ کا اعلان کیا گیا ہے۔ مختلف عرب ممالک میں دکھائی دینے والا ’ہلال ذی الحج‘ آسانی کے ساتھ عام آنکھ سے صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ سعودی عرب کی مغربی افق پر نمودار ہونےوالے چاند نے آسمان کو مزین کردیا۔
جدہ میں فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینیر ماجد آل زاہرہ نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ چاند غروب آفتاب کے سورج کی چکاچوند سے دور ہونے کے بعد گذشتہ رات کے مقابلے آسمان پر آج اور اونچا ہو جائے گا۔چند ہی دنوں میں راتوں میں یہ زیادہ روشن اور چمکدار ہوگا۔ چاند کی سطح کا غیر روشن پہلو ایک مدھم روشنی سے روشن ہے جو سورج کی روشنی ہے جو زمین سے چاند کی طرف منعکس ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چاند 30 ذی القعدہ 1443ھ بدھ کی صبح 29 جون 2022ء کو مکہ وقت کے مطابق پر اختتام پذیر ہوا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دن بہ دن ہم دیکھتے ہیں کہ چاند کی چمک میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ غروب آفتاب کے وقت آسمان پر طلوع ہوتا ہے اور رات کے شروع ہونے کے بعد زیادہ دیر تک باقی رہے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ چاند غروب آفتاب کے مقام سے دور ہوتا جاتا ہے۔ چاند کا چمکدار حصہ آسمان میں نیزے کی طرح دکھے گا نیچے کی طرف ستارہ ’لائن ہیرٹ‘ اور وینس دکھائی دیتے ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم چاند کو اپنے محور پر زمین کی گردش کے نتیجے میں ہر روز مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھتے ہیں لیکن چاند کی اصل حرکت ستاروں اور سیاروں کے لیے مشرق کی طرف ہے کیونکہ یہ زمین کے گرد گھومتا ہے۔ لہٰذا آنے والے ہفتوں کے دوران چاند کو دیکھ کر یہ رات کے آسمان میں سیاروں اور روشن ستاروں کے مقامات کا تعین کرنے کے لیے ایک رہ نما ثابت ہوگا۔
-
مسجد حرام میں 200 طبی رضا کارچوبیس گھنٹے عازمین حج کی خدمت پر مامور
سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے لیے غیر معمولی سہولیات فراہم کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا، یکم ذی الحجہ 30 جون کو ہو گی
’’مملکت میں عید الاضحی سنیچر 9 جولائی کو اور وقوف عرفہ جمعہ 8 جولائی کو ہو گا‘‘
ایڈیٹر کی پسند -
المسجد الحرام لائبریری کو 24 گھنٹے کھلا رکھنا کا فیصلہ
حج موسم کے دوران المسجد الحرام لائبریری کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ...
ایڈیٹر کی پسند