سعودی عرب کی حکومت نے عازمین حج کی صحت کی حفاظت کے لیے غیر معمولی سہولیات فراہم کی ہیں۔ اس ضمن میں مسجد حرام میں عازمین حج کی مدد کے لیے طبی عملے کے 200 رضا کار مقرر ہیں جو چوبیس گھنٹے اللہ کے مہمانوں کی طبی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ حکومت نے طبی ٹیموں اورعازمین حج کے درمیان رابطے اور بات چیت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمہ کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں صحت کے امور کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے نگران محکمہ صحت کے رضاکار مُحاسن شعیب نے ’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ کو بتایا کہ 200 مرد اور خواتین رضاکار حرم مکی میں چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں۔ یہ طبی عملہ مختلف زبانوں میں مترجمین کی موجودگی میں مریضوں اور ڈاکٹروں کے درمیان رہ نمائی اور رابطے کے تحت کام کرتا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ رضاکارانہ پروگرام کا مقصد صحت کے شعبے کے ملازمین کے لیے رضاکارانہ طور پر کام کرنے اور کمیونٹی کی خدمت کے لیے منظم مواقع پیدا کرنا، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کو بہتر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا اور مکہ مکرمہ میں صحت کے امور کے لیے افرادی قوت کی مدد میں تعاون کرنا ہے۔
محاسن نے مزید کہاکہ طبی عملہ مسجد حرام میں آنے والے عازمین کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے ساتھ فشار خون کے مریضوں کو بتدائی طبی امداد فراہم کرتا ہے۔زخموں کی مرہم پٹی، نفسیاتی مدد، آگاہی اور صحت سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے۔
-
سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آ گیا، یکم ذی الحجہ 30 جون کو ہو گی
’’مملکت میں عید الاضحی سنیچر 9 جولائی کو اور وقوف عرفہ جمعہ 8 جولائی کو ہو گا‘‘
ایڈیٹر کی پسند -
شام کی ’دُکھی ماں‘کی حج کے لیےآمد پرسعودی عرب میں والہانہ استقبال
شام سے تعلق رکھنے والی ایک بزرگ خاتون کے پہلی بار فریضہ حج کی ادائی کے لیے حجاز ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب: دو لاکھ 99 ہزار عازمین حج مدینہ پہنچ گئے
اعداد وشمار کے مطابق پاکستان سے چھ ہزار 954 عازمین بھی مدینہ پہنچ چکے ہیں
حج