شاہ عبدالعزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) کی جانب سے سعودی ایئر لائنز کے اشتراک سے ڈیزائنرز کے مقابلے میں جیوری کے اراکین نے بہترین ڈیزائن تک پہنچنے کا موقع حاصل کرنے کے لیے معیار اور جیتنے کے طریقوں کی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔ نئے ڈیزائن میں سعودی عرب کی ایک فضائی کمپنی کے طیارے کا بیرونی ڈیزائن یار کرنا بھی شامل ہے۔
جیوری کا کہنا ہے کہ ڈیزائن میں مہارت کا حصول لازمی امر ہے۔ ڈیزائن میں خامی یا خرابی کی گنجائش نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیزائنرز کا ایک مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے تاکہ ان میں سب سے ماہر ڈیزائنر کا انتخاب کیا جا سکے۔
مقابلے میں شامل امیدواروں کے لیے ڈیزائن تک پہنچنے کی خاطر’الھم _ عالمک‘ "#InspireYourWorld" کا عنوان منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تجربات شروع کرنے سے پہلے انتخاب کے ذرائع کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید حیران کن اور لچکدار ڈیزائن کے حل کو عملی جامہ پہنانےکے لیے مقابلے میں شامل لوگوں کو محنت کی تاکید کی گئی ہے۔
مقابلے کی جیوری ممبران میں شامل محترمہ ھیا الیحییٰ (امام عبدالرحمٰن بن فیصل یونیورسٹی کے شعبہ پرنٹ اور ملٹی میڈیا ڈیزائن کی لیکچرار) نے کہا کہ ڈیزائن آئیڈیا پر توجہ مرکوز کرنا عمل درآمد شروع کرنے کا پہلا قدم ہے، بشرطیکہ یہ منظور شدہ مقابلہ گائیڈ کے تصورات میں سے کسی ایک سے گہرا تعلق رکھتا ہو۔انہوں نے زور دیا کہ ڈیزائن کے شاندار ہونے کے لیےاس کا مخصوص انداز اہمیت کا حامل ہوگا۔ ڈیزائن میں ایک سے زاید خیالات کا ذہن میں ابھرنا ڈیزائن کے لیے ناپسندیدہ ہے۔
دستی یا الیکٹرانک مواد
الیحییٰ نے واضح کیا کہ ڈیزائن کو مکمل کرنے سے متعلق دیگر معیارات بھی ہیں جن کا تعلق نظریہ کے معانی کو بصری طور پر ترجمہ کرنے سے لے کر اسے تیار کرنا اور نافذ کرنا ہے تاکہ تفصیلات اور تکنیکی پہلوؤں جیسے تحریر کی درستگی اور اس سےمعلق مواد کی سالمیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ استعمال شدہ پیمائش کو مدنظر رکھتے ہوئےانہوں نے شرکا کو مشورہ دیا کہ وہ تمام مراحل میں ڈیزائن کے فنون کو ہر ممکن حد تک سیکھیں، خاص طور پر بصری زبان کا انتخاب کرنے سے پہلے ڈیزائن کے اختیارات اور مواد کے انتخاب میں شامل ہونے کے لیے بہت سے تجربات کا استعمال کیا جائے، چاہے وہ دستی ہو یا الیکٹرانک۔ چونکہ تجربات اور مطالعات کی بڑی تعداد ڈیزائنر کو زیادہ پختہ ڈیزائن کے حل اور بہترین زبان تک پہنچنے کے قابل بناتی ہے۔
جیوری کے رکن سلیمان الفلیج (شفٹ کریٹیو ایجنسی کے بانی اور سی ای او) نےکہا کہ ڈیزائن کی سادگی اور اسے سمجھنے میں آسانی ایسے طریقے ہیں جو منفرد پوسٹس کی طرف لے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تکنیکی پہلو ان اہم ستونوں میں سے ایک ہے جو تخلیقی سوچ پر منحصر ہے۔