موسم گرما کے عروج پرحائل کے قریب وادی الرمہ میں پانی کے بہاوٗ کی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے علاقے حائل میں گرمیوں کے موسم اور خشک مہینوں میں بارشیں کم ہوتیں۔ مگر اس سال بارشوں نے گرم ترین اور خشک مہینوں کے دوران کچھ ایسا سما باندھا کی وادی رما میں پانی ایک ندی کی شکل اختیار کرگیا۔

حائل کے شمال میں واقعہ الحلیفہ کے قریب وادی رما 200 کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔حالیہ بارشوں کے بعد وہاں پر پیدا ہونے والی صورت حال کے نتیجے میں سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی۔ شہریوں نے وادی رما میں بہنے والی ندی کی ویڈیوز بنائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

احمد العنزی ایک مقامی فوٹو گرافر ہیں۔ انہوں نے وادی رما میں بارس کے سیلابی ریلوں کی ویڈیوز بنائیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے العنزی نے کہا کہ اس نوعیت کا واقعہ اس سیزن میں غیرمعمولی اور تاریخی ہے۔ کیونکہ اس سیزن میں یہاں پر بارش نہیں ہوتی۔

العنزی نے کہا کہ میں اس منظر کی خوبصورتی سے حیران رہ گیا۔ میں نے اسے ڈرون کے ذریعے ویڈیو کی شکل میں محفوظ کیا جسے سوشل میڈٰیا پر بے حد پسند کیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ وادی الرما نجد سطح مرتفع کے اہم ترین ارضیاتی مظاہر میں سے ایک ہے اور اسے جزیرہ نما عرب کی سب سے بڑی اور طویل وادی سمجھا جاتا ہے۔

وادی الرما طاس زیادہ تر علاقے قصیم میں واقع ہے، جب کہ اس کے مضافات حائل کے علاقے کے جنوب میں، المدینہ منورۃ کے علاقے کے مشرق میں اور ریاض کے علاقے کے شمال مغرب میں واقع ہیں۔ وادی الرما طاس سطح سمندر سے 1300 میٹر سے زیادہ بلند ہے۔ اس طرح وادی کی لمبائی تقریباً 600 کلومیٹر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں