مچھلی کی وجہ سے شہری کی سعودی محکمہ ماحولیات کی طرف سے عزت افزائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب میں ماہی گیری کے شعبے میں ترقی اور خدمات انجام دینے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے آگاہی پیدا کرنے پرایک نوجوان شہری کی سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔

مکہ معظمہ ریجن کی وزارت ماحولیات ،پانی و زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل انجینیر ماجد بن عبداللہ محمد الخلیف کی طرف سے شہری وائل عیدروس کوماہی گیری کے شعبے میں ماحولیاتی تحفظ کے قوانین پرعمل درآمد کرانے پر شیلڈ اور شکریہ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

سعودی شہری عیدروس نے القنفذہ گورنری میں بحر احمر کے ساحل کے قریب سے شکار کی گئی ناجل اور الطرادی مچھلیوں کو واپس سمندر میں چھوڑنے کی کوششیں کرتے دیکھا گیا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں عیدروس کو نایاب نوعیت کی مچھلیوں کے شکار کے حوالے سے قوانین پرعمل درآمد کراتے دیکھا گیا۔

ویڈیو کے منظرعام پرآنے کے بعد شہریوں کی طرف سے اس پر مثبت رد عمل سامنے آیا تھا اور سعودی شہری کی اس کاوش کو سراہا گیا تھا۔ دوسری طرف وزارت ماحولیات پانی وزراعت نے بھی عیدروس کے اس اقدام کو سراہا اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ان کی خدمات پر انہیں شیلڈ پیش کیا گیا۔

الخلیف نے ماہی گیروں پر زور دیا کہ جن مچھلیوں کی ماہی گیری پر یکم اپریل سے پابندی عاید ہے وہ اس پرعمل درآمد کریں کیونکہ یہ پابندی مچھلیوں کو انڈے دینے اور افزائش نسل کے لیے لگائی گئی ہے۔

انہوں نے خطے میں ماحول کے تحفظ کی اہمیت کے بارے میں عظیم ماہی گیروں کے شعور اور بیداری کی تعریف کی اور ان پر زور دیا کہ وہ مملکت میں ماہی گیری کے نظام کے انتظامی ضوابط پر عمل پیرا ہونے کے لیےعیدروس کی مثال پر عمل کریں تاکہ ماہی گیری کے حوالے سے مملکت کے وژن 2030 کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں