قطر میں ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین فٹ بال کے اس عالمی میلے سے لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ دبئی میں دیگر تفریحی مواقع کو بھی اپنے دورے کا حصہ بنانے کی کوشش میں ہیں۔ اس مقصد کے لیے شائقین صرف ایک رات کے لیے سمندری کشتی کو اپنے لیے دو ہزار ڈالر میں چارٹر کرا رہے ہیں۔
تاکہ ورلڈ کپ کے لیے دبئی میں موجودگی کا بھر پور لطف اٹھا سکیں۔ شائقین کی ایک معقول تعداد فٹ بال کے میچ بڑی سکرین پر اس طرح دیکھنے کی آرزو مند ہے کہ وہ اس دوران خلیج کے پانیوں میں کشتی پر سوار ہو۔ جو شائقین فٹ بال قطر کے پڑوسی ممالک کو اپنے لیے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔
ان کی تعداد دسیوں ہزارہے۔ ان کے لیے اہم بات یہ ہے کہ محض ایک گھنٹے کی پرواز کے بعد وہ ہر جگہ سے فٹ بال سٹیڈیم پہنچ سکتے ہیں۔ لہذا وہ اپنے اس سارے وقت کو بھر پور سیاحت کے لیے مفید بنانا چاہتے ہیں۔
ایک بڑی تعداد ان شائقین کی بھی ہے جو ٹکٹ کے بغیر ہیں وہ سٹیڈیم کے بجائے یقینا بڑی سکرینوں پر ہی ورلڈ کپ دیکھ سکیں گے اور اپنی پسندیدہ ٹیم کی سپورٹ کر سکیں گے۔
عرب امارات میں اس حوالے سے بڑی تفریحی کشتیوں کو چارٹر کرانے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔ 70 تفریحی کشتیوں کے ایک فلیٹ کی طرف شائقین کی توجہ ہے اور ایک رات کے لیے دو ہزار امریکی ڈالر میں یہ تفریحی کشتیاں چارٹر کرانے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔