سعودی عرب کے ساتھ سکیورٹی معاہدہ برقرار رکھنا ہمارے مفاد میں ہے: وائٹ ہاؤس
سعودی عرب میں 70 ہزار امریکی مقیم ہیں: جان کربی
وائٹ ہاؤس نے منگل کے روز کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کو برقرار رکھنا امریکہ کے اپنے مفاد میں ہے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کو برقرار رکھنا ہمارے مفاد میں ہے۔ مملکت میں 70 ہزار امریکی مقیم ہیں۔
جان کربی نے یہ بھی کہا کہ واشنگٹن کو ایسے کوئی اشارے نہیں ملے کہ روس یوکرین کی جنگ میں جوہری ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکہ روسی افواج کی بیلاروس کی طرف کی نقل و حرکت کی تصدیق نہیں کر سکتا۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگاروں کے سوال کے جواب میں جان کربی نے یوکرین کیلئے فرانس کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔