سعودی عرب کی پولیس نے جدہ شہر میں ایک غیرملکی شہری پر تشدد اور اس سے رقم لوٹنےمیں ملوث میں ملوث چارعناصر کے خلاف کارروائی کی تفصیلات جاری کی ہیں۔
جدہ گورنری کی پولیس نے اس حقیقت کا انکشاف کیا کہ اریٹرین شہریت رکھنے والے ایک شخص رہائشی محلے میں چار افراد کے ہاتھوں تشدد، آنکھوں کو متاثر کرنے والا مواد چھڑکنے اور 78 ہزار ریال کی رقم لوٹنے کی شکایت کی۔ اس کا کہنا تھا کہ یہ رقم ایک ادارے کی تھی۔
جدہ پولیس نے کہا اس نے ملزمان کا کھوج لگا لیا ہے۔ انہوں نے رقم کے لیے ڈکیتی کی۔ ان کا تعلق یمن سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے رقم برآمد کرلی ہے اور ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔