متحدہ عرب امارات نے یورپی یونین کے سربراہ برائے خارجہ امور جوزیب بوریل کے ایک حالیہ نسل پرستانہ بیان کو غیر مناسب اور امتیازی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ جوزیب بوریل نے اپنے بیان میں یورپین ڈپلومیٹک اکیڈمی کی افتتاحی تقریب کے موقع پر دیا تھا۔
“Europe is a garden... It's the best combination (...) humankind has been able to build, the rest of the world is a jungle, and the jungle could invade the garden, and the gardeners should take care of it. <…> Europeans are the privileged people.” pic.twitter.com/RXFqTx2GdO
— Maria Dubovikova (@politblogme) October 14, 2022
یورپی یونین کے اس ذمہ دار نے یورپی دنیا کو ایک باغ جبکہ بقیہ دنیا کے زیادہ ترحصے کو جنگل قرار دیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس بیان پر جواب طلبی کے لیے یورپی یونین کے مشن میں قائم مقام سربراہ کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا۔
یورپی مشن کے امارات میں قائم مقام کو امارات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ' وہ اپنے خارجہ پالیسی سربراہ کے بیان کی تحریری وضاحت کریں کہ ایسا نسل پرستی پر مبنی اور تکلیف دہ بیان کیوں دیا گیا ؟