سعودی کمپنی 'آرامکو ' کے منافع میں غیر معمولی اضافہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی تیل کمپنی ' آرامکو' نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 39 فیصد زیادہ منافع کمایا ہے۔ اس منافع میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ بنا ہے ، جس کی اہم وجہ روس اور یوکرین کی جنگ بنی ہوئی ہے۔

سعودی کمپنی جسے سعودیہ میں مالیاتی جن قرار دیا جاتا ہے نے کی تیسری سہ ماہی کے دوران مجموعی آمدنی 42،4 ارب ڈالر رہی جو گذشتہ سال اسی دورانیے میں 30، ارب ڈالر تھی۔

آرامکو کی طرف سے سعودی سٹاک ایکسچینج میں اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی بنیادی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں عالمی سطح پر اضافہ بنا ہے۔ '

آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امین ناصر نے اس بارے میں کہا ' کمپنی کی آمدنی میں مضبوطی کی وجہ 'ریکارڈ فری کیش فلو ' بنا ہے پچھلے سال کے 28،7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 45ارب ڈالر تک چلا گیا ہے۔'

امین ناصر کے مطابق ' عالمی منڈی میں کام تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر پائی جانے والی بے یقینی کی وجہ سے مسلسل زیادہ رہیں۔ '

اس بارے میں انہوں نے مزید کہا ' ہماری طویل مدتی رائے یہ ہے کہ بقیہ دہائی کے دوران بھی تیل کی طلب اسی طرح جاری رہے گی کیونکہ دنیا کو قابل بھروسہ توانائی کی ضرورت ہے۔'

واضح رہے آرامکو کو سعودی مالیاتی شعبے میں غیر معمولی اہمیت حاصل ہے ، اس لیے اسے سعودی بادشاہ کے تاج کا نگینہ قرار دیا جاتا ہے۔' اس کی ایک وجہ یہ بھی کہ سعودی آمدنی کا ابتدائی اور بنیادی ذریعہ آرامکو کی ہی رہی ہے۔

ماہرین سعودی تیل کی پیداواری حکمت عملی کی وجہ سے مزید اچھے امکانات کی پیش گوئی کرتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں