سعودی عرب کے ایک فوٹوگرافر مغربی سعودی عرب کے شہر طائف سے سطح سمندر سے 2000 میٹر کے فاصلے سے مکہ المکرمہ کے آسمان پر بجلی کی چمک کا ایک انتہائی تخلیقی اور خوبصورت منظر کیمرے میں محفوظ کیا جسے سوشل میڈٰیا پر بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پروائرل ہوئی اورشہریوں اس تصویرکوشاندار شاٹ قرار دیا۔ بہت سے سماجی کارکنوں نے مکہ کی فضا میں آسمانی بجلی کی چمک کی تصویر کوبہترین اسنیپ شاٹ قرار دیا۔
مکہ المکرمہ کے آسمان پر جیسے ہی بادل جمع ہوئے ایک سعودی فوٹوگرافر اپنے کیمرے لے کر پہاڑوں کی ڈھلوانوں کی طرف چلا گیا تاکہ بجلی کی چمک اور بادلوں کی خوبصورتی کو قید کیا جا سکے۔
طائف میں ثقافت اور فنون لطیفہ تنظیم کے رکن فوٹوگرافر عبدالقادر المالکی نے "العربیہ ڈاٹ نیٹ" سے بات کرتے ہوئے کہا "مکہ المکرمہ میں بارش کے امکان کے بارے میں الرٹ کے بعد میں جبل الھدا ۔ الکر کے مشہور مقام دکہ الحلوانی پر پہنچا۔ یہ جگہ سطح سمندرسے تقریبا دو ہزار میٹر دو رہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ "میں بارش کے برسنے کا انتظار کرتا رہا اور جب یہ مکہ مکرمہ پر پڑ رہی تھی میں نے سطح سمندر سے 2000 میٹر کی بلندی سے مکہ مکرمہ کے آسمان کو روشنی اور اس کی چمک کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔
-
سعودی عرب: گاڑی کو آگ لگانے اور اس کی ویڈیو بنا کرنشر کرنے میں ملوث ملزمان گرفتار
سعودی عرب کے علاقے حائل میں پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے جس نے ایک کار کوآگ ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں بارش کے دوران وادیوں اور گھاٹیوں میں سفر کرنے پر جرمانہ
سعودی عرب کے سول ڈیفنس حکام نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ وادیوں اور چٹانوں ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب:17 افراد کی غیرقانونی طورپرمملکت میں منتقلی کے الزام میں چار شہری گرفتار
سعودی عرب کے علاقے جازان میں الدرب اور العیدابی گورنریوں میں گشت کےدوران حکام نے ...
مشرق وسطی