موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی سعودی عرب پہنچ گئے
محمد ولد الشیخ الغزوانی اور وفد نے عمرہ ادا کیا، مکہ مکرمہ کے متعدد عہدیداروں نے مسجد الحرام میں ان کا استقبال کیا
موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزوانی عمرہ ادا کرنے کیلئے بدھ کو جدہ پہنچ گئے۔ آج محمد اولد شیخ الغزوانی اور ان کے ہمراہ وفد نے مناسک عمرہ ادا کئے اور المکۃ المکرمۃ کے متعدد عہدیداروں نے مسجد الحرام میں ان کا استقبال کیا۔
الرئيس الموريتاني يصل جدة لأداء مناسك العمرة.https://t.co/AmcoBakX0Y#واس_عام pic.twitter.com/ZVxfOGC7jS
— واس العام (@SPAregions) December 7, 2022
سعودی عرب پہنچنے پر شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مشیر مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر شہزادہ خالد الفیصل، جدہ گورنریٹ کے سیکرٹری صالح الترکی، مکہ مکرمہ ریجن میں پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل صالح الجابری اور مکہ مکرمہ ریجن میں رائل پروٹوکول کے ڈائریکٹر احمد بن ظافر نے ان کا استقبال کیا۔