جدید ٹیکنالوجی کے استعمال نے عازمین حج کے لیے پراسس کی تکمیل سے لے کر ادائیگی حج کے تمام امور، جائزے اور مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ خدمات کے شعبے کو بھی سہل اور تیزتر بنا دیا ہے۔
اس امر کا اظہار سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے حج سے متعلقہ 9 جنوری سے 12 جنوری تک جاری رہنے والی کانرنس سے دوسرے روز اپنے خطاب کے دوران کیا ہے۔
انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا ' حج سے متعلق تمام شعبوں اور امور کو ٹیکنالوجی سے جدید اور تیز تر بنانے کے لیے ہر سطح پر کام کیا جارہا ہے۔ ہر آنے والا نیا دن اسلسلے میں جدت اور سہولت کا دن بن رہا ہے۔ '
نائب وزیر حج نے مزید کہا ' ٹیکنالوجی کے استعمال کے نتیجے میں عازمین حج اور عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کے علاوہ ان کے متعلق تمام شعبوں میں حکام اور اہلکاروں کا وقت بھی بچایا جارہا ہے اور وسائل کی بھی بچت ہو رہی۔ '
سعودی عرب میں ٹیکنالوجی کے استعمال اور چیزوں کو ڈیجٹلائز کرنے کے شعور اور مہارت میں اضافہ اس سلسلے میں بہت مفید ثابت ہوا ہے۔ مملکت میں ایک مکمل ٹیکنالوجیکل انفراسٹرکچر قائم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا 'سعودی عرب میں حج کے امور کو ڈیل کرنے والی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے ان عازمین حج کے فنگر پرنٹس دوبارہ لینے کے لیے مستعد رہیں گی جن کی شناخت میں کوئی دقت ہو گی۔
سعودی عرب کی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینئیر احمد محمد السویان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ' تمام تر امور کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔ رقوم کی ادائیگی اور منتقلی کے ڈیجیٹلائز ہونے سے بھی کافی آسانی ہو ئی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ وسائل کی بھی بچت ہوئی ہے۔
وزارت داخلہ کے دوروں میں بھی اس وجہ سے غیر معمولی کمی آئی ہے اور 17 ارب ریال کی خطیر رقم کی بچت کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا رواں سال میں اب تک 750000 عمرہ زائرین کو ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔ محض چند دنوں میں اتنی بڑی تعداد میں ویزوں کا پراسس اور اجرا مکمل ہونے میں ٹیکنالوجی کا غیر معمولی کردار ہے۔
-
سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان 2022ء کے سب سے بااثر عرب رہ نما قرار
روس کے ٹیلی ویژن چینل رشیاٹوڈے کے ایک سروے کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب میں ’’ڈاکار ریلی‘‘ جاری، بارش نے مناظر مزید خوبصورت بنا دیئے
فوٹوگرافر عبداللہ العکاش نے ’’ڈاکار ریلی‘‘ ٹریک کی بہت سے تصاویر اتاریں، خو بصورت ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کا2023ءمیں قبل ازکووِڈ-19تعدادکے مساوی عازمینِ حج کی میزبانی کا اعلان
رواں سال موسمِ حج کے لیے عمرکی حد سمیت کوئی پابندی عاید نہیں کی جائے گی:وزارتِ حج ...
بين الاقوامى