سعودی عرب میں ’’کھجور میلے ‘‘ کے نویں ایڈیشن کا افتتاح

گورنر ’’الجوف ‘‘ شہزادہ فیصل بن نواف بن عبد العزیز نے ’’دومۃ الجندل‘‘ میں فیسٹول کا افتتاح کیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب میں ’’کھجور فیسٹول ‘‘ کے نویں ایڈیشن کا افتتاح کردیا گیا۔ الجوف ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز نے د ومۃ الجندل میں فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اس میلے کا اہتمام میونسپلٹی آف دومۃ الجندل نے کیا ہے اور اس کی سرگرمیاں دومۃ الجندل گورنری میں 7 دن تک جاری رہیں گی۔

فیسٹیول کے اختتام پر عزب مأب شہزادہ فیصل بن نواف بن عبدالعزیز کے ایوارڈ کے تحت جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائے گا۔ انعامات کی مالیت ایک لاکھ ریال رکھی گئی ہے۔ الجوف ریجن کے میئر انجینئر عاطف بن محمد الشرعان نے علاقے میں تہواروں اور مختلف شعبوں خصوصاً زرعی شعبے اور تاریخ میں تعاون کرنے پر الجوف کے امیر کا شکریہ ادا کیا۔

الشرعان نے گزشتہ برسوں میں ’’کھجور میلے‘‘ کی حاصل کردہ کامیابیوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میلے سے کسانوں کے لیے مارکیٹنگ کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ فیسٹول نے الجوف کی مصنوعات کے معیار کو مقامی اور علاقائی طور پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ فیسٹول کے انعقاد میں شہزادہ فیصل بن نواف کا کلید ی کردار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں