سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے سرکاری ادارے "نزاہہ" نے کہا ہے کہ اس نے رجب 1444ھ کے مہینے میں 2194 مانیٹرنگ راؤنڈز کے ذریعے متعدد فوجداری اور انتظامی مقدمات کا آغاز کیا ہے۔
انسداد بدعنوانی کمیشن کے ’ٹویٹر‘پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحقیقات میں 241 مشتبہ افراد شامل ہیں۔ان میں سے 159 کو گرفتار کیا گیا تاہم بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان رشوت خوری، اثرورسوخ کے غلط استعمال، منی لانڈرنگ اور جعلسازی کے الزامات میں ملوث ہیں۔
#هيئة_الرقابة_ومكافحة_الفساد تباشر عدداً من القضايا الجنائية والإدارية خلال شهر رجب 1444هـ pic.twitter.com/xVFaYiuP7f
— هيئة الرقابة ومكافحة الفساد (@nazaha_gov_sa) February 21, 2023
مبینہ بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے ملزمان وزارت داخلہ، دفاع، انصاف، میونسپل اور دیہی امور، ہاؤسنگ، صحت اور تعلیم کے علاوہ زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کی وزارتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
-
سعودی عرب اور عراق کے درمیان چار دہائیوں بعد دفاعی پروٹوکول پردستخط
سعودی عرب اور عراق کے درمیان طویل عرصے بعد اپنی نوعیت کے پہلے دفاعی اور سکیورٹی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب نے شام اور ترکیہ کے لیے 48.8 ملین ڈالر کے منصوبوں پر دستخط کیے ہیں
سعودی عرب سرکاری ٹی وی نے پیر کو خبر دی ہے کہ سعودی عرب نے ترکیہ اور ایران میں اس ...
بين الاقوامى -
عرب ممالک کو شام کے حوالے سے نئی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے:سعودی وزیر خارجہ
شامی پناہ گزینوں کی واپسی سمیت انسانی مسائل کو حل کرنے کے لیے دمشق کے ساتھ بات چیت ...
مشرق وسطی