سعودی استاد جنہوں نے یوم تاسیس کے موقع پر وائٹ بورڈ کو پینٹنگ میں بدل دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 3 منٹ

ایک سعودی اسکول ٹیچر نے اسکول کے کلاس روم کے وائٹ بورڈ کو ایک پینٹنگ میں تبدیل کر کےیوم تاسیس پر اپنی حب الوطنی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کمرہ جماعت میں اپنے طلباء کے نام ایک تعلیمی اور تربیتی پیغام میں انہیں یوم تاسیس کےموقعے پرمنفرد انداز میں پیغام دیا۔ انہوں میں پہلی سعودی ریاست کے بانی امام محمد بن سعود رحمہ اللہ کے گھوڑے کو علامتی طور پرپیش کیا۔اس علامتی تصویر میں انہوں نے ان کے جنگلی گھوڑے پر سوار ہو کر اپنی تلوار اٹھائے اور پہلا سعودی پرچم بلند کیا۔ انہوں نے حکمران خاندان اور ہم آہنگ سعودی عوام کی پہلی کوششوں اور قربانیوں پر زور دیا۔

سعودی خطاط اور مصور عبید النفیعی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ڈرائنگ میں ناسخ رسم الخط میں لکھا ہوا ایک ادبی متن شامل کیا ہے جس میں اس شاندار دن کے لیے موزوں فقرے اور جملے ہیں۔ انہوں نے پہلے یہ پینٹنگ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ جہاں فالورز نے اسے خوب سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس آرٹ ورک کو شروع سے مکمل ہونے تک 30 منٹ لگےاور اس کام میں استعمال ہونے والے اوزار صرف رنگین وائٹ بورڈ قلم کا استعمال کیا گیا۔

خطاطی اور ڈرائنگ کی مہارت

خطاطی اور ڈرائنگ کے ہنر کے بارے میں النفیعی کہتے ہیں: میں ابتدائی اسکول کے زمانے سے ہی آرٹ کا شوقین رہا ہوں۔ میں نے گذشتہ برسوں کے دوران اس ہنر کو کئی تجربات کے ذریعے نکھارا گیا یہاں تک کہ وہ اس مرحلے تک پہنچ گئے جہاں اسے قابلیت کا نام دیا جا سکتا ہے۔ وہ عربی خطاطی اور عمدہ ڈرائنگ کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لیے ایک مربوط اور پرکشش آرٹسٹک امیج بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور اسے طلبہ کے سامنے براہ راست بناتے ہیں۔ اس سے ٹیلنٹ کو حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کلاس روم میں کی جانے والی کوششوں کو اجاگر کرنا اور تعلیمی اور فنی میدان کو تقویت دینے میں مدد ملتی ہے۔

النفیعی نے خطاطی اور ڈرائنگ کے فنوں سیکھنے کے اپنے سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں ابتدائی دور سے ہی بغیر کسی براہ راست رہ نمائی کے بے ساختہ ڈرائنگ کی مشق کرتا رہا ہوں۔ البتہ اپنے تعلیمی کیریئرمیں انٹرمیڈیٹ کے دور میں خطاطی اور پیںٹنگ کا کورس کیا۔

النفیعی آرٹ اور خطاطی کے فن پاروں کی تیاری کے دوران مقامی سطح پر کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مڈل اسکول سے لے کر اب تک اس میں کئی تجربات سے گزر چکا ہوں۔ میں نے تیل اور پانی کے رنگوں، ایکریلیکس، چینی سیاہی، چارکول اور کارٹون ڈرائنگ کے ذریعے ڈرائنگ کی مشق کی، اور میں اب بھی زیادہ خود مطالعہ اور زیادہ درست تفصیلات کے ساتھ تجربات کر رہا ہوں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں