مسجد الحرام میں آنے والے زائرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی خاطر متعدد ادارے سرگرم ہیں۔
ٹیکنالوجی، میڈیا اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز کے لیفٹیننٹ کرنل مستور الکثیری نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کی طرف آنے والے راستوں کی حفاظت کے لیے خصوصی دستے منصوبے اور آپریشن کے احکامات تیار کرکے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں۔
📹 | جهود أمنية وتنظيمية لأمن الطرق في خدمة قاصدي المسجد الحرام.#يسر_وطمأنينة pic.twitter.com/WEPpB051uW
— الأمن العام (@security_gov) March 25, 2023
"الکثیری" نے ٹویٹر پر پبلک سکیورٹی اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کلپ میں مزید کہا کہ ان کاموں میں سب سے اہم کام سب سے پہلے مقدس دارالحکومت کی طرف جانے والی سڑکوں پر ٹریفک کی حفاظت کی سطح کو بلند کرنے پر مرکوز ہے۔ سرکاری اور خفیہ پٹرولنگ کرکے زائرین کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ چیک پوائنٹس قائم کرکے راستوں کو محفوظ بنایاگیا ہے۔ سڑکوں پر تیز رفتاری کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سڑکیں استعمال کرنے والوں کو اس وقت تک انسانی خدمات فراہم کی جاتی ہیں جب تک مقدس دارالحکومت تک نہ پہنچ جائیں۔
لیفٹیننٹ کرنل مستور الکثیری نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بنیادی کاموں میں سے ٹیکنالوجی کی لوکلائزیشن، اس کے انسانی اور فیلڈ دونوں حصوں میں، ہیومن کیڈرز کو کوالیفائی کر کےسکیورٹی کنٹرول سنٹرز سے عمرہ کی رسومات ادا کرنے کے لیے آنے والوں کے اجازت نامے کی صداقت اور درستی کی تصدیق کی جاتی ہے۔