عراق میں منظم بدعنوانی اور انتظامی مسائل کی وجہ سے محکمہ صحت ایک عرصے سے ابتری کا شکار ہے جس کی مثالیں اکا دکا منظرعام پرآتی رہتی ہیں۔
عراق کے سرکاری ہسپتالوں کی ابتری کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو پر صارفین کی طرف سےسخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ کیا یہ کوئی ہسپتال ہے جہاں مریضوں کا علاج ہوتا ہے یا ’زومبیوں‘ کی افزائش گاہ ہے۔
زومبی جنوبی افریقا کے ہیٹی اور جنوبی امریکا کے علاقوں میں ایک دیوتا کا درجہ رکھتا ہے جو ان کے پیروکاروں کے مطابق ویرانوں میں پایا جاتا ہے۔
یہ ویڈیو جنوبی عراق کے شہربصرہ میں الفیحاءکا ٹیچنگ ہسپتال ہے۔ ویڈیو میں اسپتال کے اندر کا منظردکھایا گیا۔ ہسپتال بری طرح زبوں حالی کا شکار اور گندگی سے اٹا پڑا ہے۔
🔴 الى من يهمه الامر ان وجد
— Firas W. Alsarray - فراس السراي (@firasalsarrai) April 23, 2023
مستشفى الفيحاء التعليمي في البصرة . pic.twitter.com/MTtNBOc5Bd
صارفین کی طرف سے اس ہسپتال کی ویڈیو پر رد عمل میں استفسار کیا جا رہا ہے کہ محکمہ صحت کی طرف سے اتنے خطیر بجٹ کے باوجود ہسپتالوں کی یہ حالت زارکیوں ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس ایسا ہی ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا تھا جس کے بعد وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے اس کا نوٹس لیا تھا۔ انہوں نے ایک الکاظمیہ میں ایک ہسپتال کا دورہ کیا جس میں انہوں نے صحت کی سہولیات کو بہتر خدمات فراہم کرنے کا عزم کیا تھا۔
-
جینز سے ثابت ہوا صدام حسین کی اصلیت ہندوستانی تھی: عراق میں حیران کن دعویٰ
صدام حسین کے بارے میں ایک عجیب و غریب بیان نے عراق بھر میں تعجب کے ساتھ ساتھ طنزیہ ...
بين الاقوامى -
سوڈان میں بڑھتی کشیدگی کو روکا جائے: سعودی عرب اور برطانیہ کی مطالبہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور ان کے برطانوی ہم منصب جیمز ...
بين الاقوامى -
میں خرطوم میں سریع الحرکت فورسز کے ساتھ ہوں:حمیدتی کی العربیہ سےگفتگو
سوڈان میں سریع الحرکت فورسز کے کمانڈر محمد حمدان دقلو "حمیدتی" نے ہفتے کے روزکہا ...
بين الاقوامى