صیہونی قابض افواج نے آج پیر کی صبح سویرے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں عسکر پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شہید جب کہ دوسرے کو زخمی کردیا۔
فلسطین ہلال احمر سوسائٹی نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے نابلس کے مشرق میں واقع پاپولر ہاؤسنگ اور عسکر پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران دو نوجوانوں کو گولی مار کر ایک کو شہید اور دوسرے کو زخمی کردیا۔ شہید ہونےوالے نوجوان کے سینے میں کئی گولیاں پیوست کی گئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت صالح صبرہ کے نام سے کی گئی ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے عسکر کیمپ پر عبدالفتاح خروشہ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ خروشہ کو گذشتہ مارچ میں اسرائیلی فوج نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں رواں سال کے دوران اب تک 152 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ ان میں حال ہی میں غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی اسرائیلی جارحیت کے 33 شہداء بھی شامل ہیں۔
-
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقعہ قباطیہ کے مقام پر ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فلسطینی اسکول مسمارکردیا،یورپی یونین کی تنقید
اسرائیلی فورسز نے اتوار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینی طلبہ کے پرائمری ...
مشرق وسطی -
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے جنوب میں واقعہ قباطیہ کے مقام پر ...
مشرق وسطی -
نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، تین فلسطینی شہید
اسرائیل کی داخلی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی صبح دو ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج نے فلسطینی لڑکے کو گولی مار کر قتل کر دیا
فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک چھاپے کے دوران ...
مشرق وسطی -
غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی بچہ جاں بحق
فلسطینی حکام نے بتایا ہے کہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے ایک ...
مشرق وسطی